• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسکواش: عاصم کوارٹر فائنل میں

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کھلاڑی عاصم خان سی اے ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ نور زمان، حمزہ خان، نعمان خان اور ناصر اقبال شکست کھا کر ایونٹ سے آئوٹ ہوگئے۔ مصحف اسکواش کمپلکس میں پر ی کوارٹر فائنل میں عاصم خان نے مصری کھلاڑی ادھم رشدی ، ملائشیا کے شفیق کمال نے مصری کھلاڑی سیف تامر ، مصر کے حازم حسام نے نور زمان ، ملائشیا کے ژیان سیائو نے حمزہ خان ، مصر کے گوہر نے نعمان خان ، مصر کےمروان عسل نے ناصر اقبال کو شکست دی۔ کوارٹر فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔
اسپورٹس سے مزید