کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز ا سکواڈ کا اعلان کردیاہے۔آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔فاطمہ ثنا (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ ، مومنہ ریاست ،منیبہ علی (وکٹ کیپر)، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو ، صدف شمس ،شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ ،تسمیہ رباب ،طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی ا سکواڈ کا حصہ ہیں۔آسٹریلوی شین ڈیٹز ہیڈ کوچ ہوں گے۔