کراچی (عبدالماجدبھٹی) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کیلئے سری لنکا کے کمندو مینڈس کو 6 کروڑ 38 لاکھ روپے میں ڈائریکٹ سائن کرلیا۔ پی ایس ایل میں یہ ان کی پہلی شرکت ہوگی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن کو سات کروڑ 63 لاکھ روپے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کےفاسٹ بولرمیٹ ہینری کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمندو مینڈس نے کہا کہ اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پُرجوش ہوں۔ لاہور قلندرز کے مالک اور ڈائریکٹر کرکٹ ثمین رانا نے کہا کہ ہم انہیں قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔