• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی، 2027 میں انعقاد کا امکان

کراچی (نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کی تاریخیں تبدیل ہونے کے باعث پاکستان میں 22 سال بعد ہونے والے 14ویں سائوتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی ہوگئے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اولمپک کونسل آف ایشیا اور سعودی اولمپک اینڈ پیرا اولمپک کمیٹی نے ریاض میں ہونے والے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز اب اگلے سال 28 مارچ سے 8 اپریل تک کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سائوتھ ایشین گیمز کی تاریخیں بھی تبدیل کرنا پڑیں گی۔ امکان ہے کہ گیمز اگلے سال ستمبر، اکتوبر میں ہوں، بصورت دیگر انہیں 2028 تک ملتوی کیا جاسکتا ہے۔ گیمز اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ہونے تھے، تاہم لاہور میں اسموگ بھی مقابلوں کے لیے مسئلہ بن سکتی ہے۔ 346 گولڈ میڈلز کے لیے 53 مقابلوں میں 4200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔

اسپورٹس سے مزید