کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کو لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 12کے لئے ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ان کی موجودگی سے قلندرز کے فاسٹ بولروں شاہین آفریدی اور حارث رئوف کو فائدہ مل سکتا ہے۔ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام بولروں کی محنت قابل تعریف اور خوش آئند ہے ۔ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز کا تیسرا دن ہمارے بولروں کے لیے چیلنجنگ رہا ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک بولر کے بغیر باقی بولروں کا اٹیک کو چلانا دماغی مضبوطی کا ثبوت ہے ۔ رضااللہ کے لیے ریسٹ بہت اہم ہے، پہلے ٹیسٹ کے بعد آرام کروایا دوسرے میں کارکردگی اچھی رہی۔ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا پروگرام بہتر بنانے میں ہیڈ کوچ نے اچھا کردار ادا کیا ہے ۔ سیریز ختم ہونے کے بعد سارے بولر کے ساتھ پرفارمنس پر گفتگو کی ۔ عامر جمال کافی فٹ ہے اور لمبی بولنگ پسند کرتا ہے ۔ ون ڈے ٹرائی سیریز میں نسیم، شاہین آفریدی اور حارث رؤف کا کمبینیشن اچھا رہا۔