کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے ایک اور شہری کا رکشے میں رہے جانے والا سامان 20منٹ میں برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر سیف اللہ نے جنگ کو بتایا کہ ائیر پورٹ روڈ کے علاقے شیخ ماندہ کے رہائشی کامران خان نے اتوار کو ٹریفک پولیس کو اطلاع دی تھی کہ میری والدہ اور بہن ہفتے کو مسجد روڈ پر راشن لینے گئیں تھیں راش خریدنے کے بعد سامان جس کی مالیت ایک لاکھ روپے تھی ایک رکشے میں رکھا اور رکشہ ڈرائیور کو کہا کہ ہم ہیٹر لے کر آتے ہیں رکشہ ڈرائیور ان کا انتظار کرتا رہا ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد ڈرائیور وہاں سے چلا گیا ٹریفک پولیس نے شہری کامران کی شکایت پر فوری طور پر ٹریفک کنٹرول پر کال چلائی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 20منٹ رکشے کو ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا ڈرائیور نے بتایا کہ میں نے خواتین کا بہت انتظار کیا مگر وہ نہیں آئی جس کے بعد میں سامان اپنے گھر لے گیا اور انتظار کرتا رہا کہ جس کا سامان ہو گا سوشل میڈیا پر ضروری اطلاع دے گا مگر ایسا نہیں ہوا سامان امانتا میرے گھر میں رکھا ہوا ہے جس پر ٹریفک پولیس نے سامان لے کر شہری کے حوالے کر دیا ڈی ایس پی سیف اللہ نے بتایا کہ اگر شہری اسی روز آگاہ کرتا تو ٹریفک پولیس فوری کارروائی کرتی ۔