• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابی رسول حضرت سیدنا امیر معاویہؓ کی شان سب سے جدا اور نرالی ہے ،علما

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیدنا حضرت امیر معاویہؓ نے اپنی بے مثال حکمت عملی کے تحت مملکت اسلامیہ کو نمایاں یکجہتی بخشی اورنصف دنیا سے زیادہ زمین پراسلامی حکومت قائم فرمائی،سیدنا امیر معاویہؓ کی شان سب سے جدا اور نرالی ہے ،آپؓ کاتبِ وحی اور جلیل القدر صحابی رسول ﷺتھے مہدی کا لقب آنحضرت ﷺ کی زبان مبارک سے آپؓ کو عطا ہوا آپؓ کی دانائی، حسن تدبرواخلاق اور میانہ روی کی اہلِ عرب میں دھوم تھی ان خیالات کااظہارصو بائی خطیب مولاناانوارلحق حقانی ،مولاناعبداللہ منیر،ڈاکٹر عطا الرحمان، قاری عبد الرحیم رحیمی اور مولانا عطاء الرحمٰن رحیمی نےکاتب وحی جلیل القدر صحابی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات کے موقع پر جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، انوں نے کہاکہ تاریخ اسلام کے روشن اوراق آپؓ کے کردار و کارناموں اور فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں قرآن مجید کی حفاظت میں ایک اہم سبب ”کتابت وحی“ ہیں حضور نے جلیل القدر صحابہ کرامؓ پر مشتمل ایک جماعت مقرر کر رکھی تھی جو کہ ”کاتبین وحی“ تھے ان میں سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کا چھٹا نمبر تھا،سیدنا حضرت امیر معاویہؓ وہ خوش قسمت انسان ہیں جن کو کتابت وحی کے ساتھ ساتھ حضور کے خطوط تحریر کرنے کی بھی سعادت حاصل ہوئی سیدنا حضرت امیر معاویہؓ سے حضور کی 163احادیث مروی ہیں سیدنا حضرت امیر معاویہؓ کے آئینہ اخلاق میں اخلاص، علم و فضل، فقہ و اجتہاد، تقریر و خطابت، غریب پروری، خدمت خلق، مہمان نوازی، ، تحمل و بُردباری، تقویٰ اور خوف الہٰی کا عکس نمایاں نظر آتا ہے آپؓ نے بیت المال سے تجارتی قرضے بغیر اشتراک و نفع کے جاری کرکے تجارت اور صنعت کو فروغ دیا اور بین الاقوامی معاہدے کیے آپ کے دور میں سب سے پہلے منجنیق کا استعمال کیا گیا،حضرت سیدنا امیر معاویہ کا دور حکومت اسلامی تاریخ کا طویل ترین اور عظیم الشان دور تھا اسلامی فتوحات کا وہ تابناک دور جس میں اسلامی لشکر بحر و بر پر فتوحات کے جھنڈے گاڑتے چلے گئے 22 رجب المرجب 60ھ میں کاتبِ وحی، جلیل القدر صحابی رسول، فاتح شام و قبرص اور 19 انیس سال تک 64 لاکھ مربع میل پر حکمرانی کرنے والے سیدنا حضرت امیر معاویہؓ 78 سال کی عمر میں وفات پا گئے حضرت ضحاک بن قیسؓ نے آپؓ کی نماز جنازہ پڑھائی اور دمشق کے باب الصغیر میں دفن کیے گئے۔
کوئٹہ سے مزید