کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نور محمد قاضی نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ، عوامی صحت اور والدین کے اعتماد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاقوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ 07 جنوری 2026 کوالشفا نرسری میں بچوں کی مبینہ غلط شناخت اور آپس میں تبدیلی کا سنگین واقعہ رپورٹ ہوا کمیشن کی معائنہ ٹیم نے 08 جنوری 2026 کو الشفا نرسری کا تفصیلی معائنہ کیااس دوران ریگولیٹری قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی ہوئی جس کے بعد الشفا نرسری کی انتظامیہ کو رجسٹریشن منسوخی سے متعلق باضابطہ نوٹس جاری کیا گیا قانون کے مطابق نرسری کو باقاعدہ طور پر سیل کر دیا گیا انہوں نے واضح کیا کہ جاری کردہ نوٹس میں نفاذی کارروائی کی تمام وجوہات درج ہیں اور ان قانونی و ریگولیٹری تقاضوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی تکمیل بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 کے تحت لازم ہے انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے بعد مفصل اور جامع تحقیقاتی رپورٹ بھی جلد جاری کردی جائے گی۔