• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے باعث لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی شاہ ولی درانی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بنیادی سہولیات کا حصول بھی ان کے لئے ناممکن بن کر رہ گیا ہے یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران و عملہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں وصول کرتے ہیں اس کے باوجود ان کی نظریں لوگوں کی جیبوں پر لگی ہوئی ہیں جو حکومت اور معاشرے کیلئے سوالیہ نشان ہے مجبور اور بے بس لوگ جس طرح گزر بسر کررہے ہیں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا بجلی اور گیس کے لاکھوں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں جن کی ادائیگی عوام کے لئے ممکن نہیں رہا عوام کے لئے کہیں انصاف نہیں ہر طرف افراتفری ، بدامنی اور سہولیات کا فقدان ہے سڑکوں پر گندا پانی بہتا رہتا ہے جس سے لوگوں کا گزرنا محال ہوگیا ہے بجلی کے میٹر کھمبوں پر لگائے گئے ہیں جس کے باعث کرنٹ لگنے سے لوگ جان کی بازی ہار رہے ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث بھی اموات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم کرکے روزگار ، بنیادی سہولیات فراہم اور بے بس لوگوں کی داد رسی کیلئے اقدامات کرے۔
کوئٹہ سے مزید