کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار کو اشرافیہ کی جاگیر کی بجائے عوام کی امانت قراردیامزدوروں کسانوں ، طالب علموں ، خواتین اور پسے ہوئے طبقات کو سیاسی شعور بھی دیا یہ بات پی پی پی کوئٹہ ڈویژن کے صدر سردار خیر محمد ترین ، قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد ، رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ ، لورالائی ڈویژن کے صدر رحمت اللہ کاکڑ ، نصیرآباد ڈویژن کے نائب صدر خالد دھرپالی ، ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی ، کوئٹہ ڈویژن کے انفارمیشن سیکریٹری احسان اللہ افغان ، رخشان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری کامریڈ سید محمد نبی ، ضلع قلعہ عبداللہ کے جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم کاکڑ ، ضلع جعفر آباد کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کھوسہ ، ضلع قلعہ سیف اللہ کے عبدالستار ، انفارمیشن سیکرٹری ضلع کچھی محمد اسلم بوہڑ ، سید ایوب آغا ، اکبر خان ترین ، ارباب ارشد کاسی ، سید اکبر شاہ ، داد محمد خوندئی ، اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ بلوچستان کے صدر شہزادہ کاکڑ ، ڈاکٹرز ونگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عبید کاکڑ ، کوئٹہ ڈویژن کے نائب صدور ملک عیسیٰ ملازئی ، غلام جیلانی شاد ، میر بابل بنگلزئی ، عظیم ساتکزئی ، نجیب ناصر ، ضلع تربت کے صدر حاجی قدیر احمد ، ضلع واشک کے صدر احسان اللہ ، ضلع نوشکی کے صدر میر عبدالرحمٰن جمالدینی ، ضلع خاران کے صدر حمید اللہ ڈومکی ، ضلع ہرنائی کے صدر یاسین ترین ، ضلع لسبیلہ کے صدر حاجی انور رونجھو ، ضلع قلات کے صدر ملک عصمت اللہ کھیازئی، ضلع موسیٰ خیل کے صدر خان ظاہر خان، ضلع دکی کے صدر ملک شاہ خان، ضلع پشین کے صدر شیر محمد ترین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب ایک ایسا پاکستان تھا جہاں طبقاتی تفریق، استحصال اور ناانصافی کا نہ ہویہی وجہ ہے کہ آج بھی مظلوم طبقات کی نظریں پیپلز پارٹی پر مرکوز ہیں۔