• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر نیپرا مقصود انور کا پیسکو کے نئے تعمیر شدہ ڈیٹا سینٹر کا دورہ

پشاور(جنگ نیوز)ممبر نیپرا مقصود انور نے گزشتہ روز پیسکو ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پیسکو کے نئے تعمیر شدہ اور جدیدخصوصیات سے حامل ڈیٹا سینٹر کا معائنہ کیا، پیسکو چیف اختر حمید خان سمیت ڈی جی میراڈ عاطف جواد اور منیجر آئی ٹی انعام شاہ نے ممبر نیپرا مقصود انورکو بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ ڈیٹا سینٹر جدید دور کے بڑھتے ہوئے تقاضوں کے عین مطابق ہے جس کے ذریعے پیسکو کا بلنگ سسٹم، ای آر پی، اے ایم آر میٹرز، پنشن، پے رول اور انٹرنیٹ سروس کا مکمل نظام آپریٹ ہو گا، پیسکو چیف اختر حمید خان نے مزید بتایا کہ اس وقت یہ ڈیٹا سینٹر 1ملین اے ایم آر میٹرز کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کو بڑھا کر 3.5ملین تک بھی کیا جا سکتا ہے، پیسکو چیف کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے جس کے پیش نظر اس جدید ڈیٹا سینٹر کی بھی اشد ضرورت تھی چنانچہ پوری کوشش کی گئی کہ جلد از جلد اس کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔
پشاور سے مزید