• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھندو میں آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور (اے پی پی)تھانہ پھندو پولیس نے پیر کے روز کارروائی کرتے ہوئے آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث 4ملزمان گرفتار کرکے آئس برآمد کر لی۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے آئس سمیت دیگر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیوں کے دوران آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وقاص، فضل ربی، داد اور تاج محمد شامل ہیں ۔کارروائیاں تھانہ پھندو کی مختلف حدود دورہ چیئرمین دفتر، گجر ڈاگ، اخون آباد سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں ۔ملزمان مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس فراہم کرنے میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 1625گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی، جنہوں نے دوران تفتیش آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پشاور سے مزید