• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور (آئی این پی) ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 24کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران مجموعی طور پر 9کارروائیاں کی گئیں جن میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے 24کروڑ 48لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 258.94کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائیوں کے دوران ساہو چوک ملتان کے قریب ایک ملزم کے بیگ میں چھپائی گئی 2کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ دیگر کارروائیوں کے دوران گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے پارسل سے کتابوں میں چھپائی گئی 2.5کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ علامہ اقبال ایئرپورٹ پر 765گرام آئس برآمد ہوئی۔
پشاور سے مزید