• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی نے چارج سنبھال لیا

پشاور(اے پی پی)نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تر جمان کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق اس موقع پر سابق ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف نے انہیں خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شہریار محمود، ڈائریکٹر ٹورازم محمد علی سید اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود اس سے قبل انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ، مردان، دیر اپر اور میر پور خاص سندھ میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ ڈی جی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد عثمان محسود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے بہترین انداز میں خدمات سرانجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ ڈیپارٹمنٹ نیا ہے مگر ٹیم ورک سے ہی صوبہ میں سیاحت و ثقافت کو مزید مستحکم اور پائیدار بنائیں گے۔
پشاور سے مزید