• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کو پلاٹ قرعہ اندازی تقریب

پشاور (نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا بارکونسل کے زیر اہتمام وکلاء کیلئے لائرز سٹی پراجیکٹ کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ایڈووکیٹ جنرل خیبر شاہ فیصل اتمان خیل تھے ، تقریب میں بارکونسل کے ممبران سید مبشرشاہ ، زر بادشاہ ، اسفندیار خان ، محمد رفیق مہمند، فضل واحد خان ، علی زمان ، سردار وقارالملک ، محمد وقاص رضا ، ملک فراز خان ، اکرام حسین اور پشاور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی۔اس موقع پر لائرزسٹی پشاور کے نام سے موٹروے ٹول پلازہ سروس رو ڈ پشاور میں پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل اور احمد فاروق خٹک نے کرتے ہوئے سٹی میں مسجد کا افتتاح کیا،وائس چیئرمین خیبر پختونخوا کونسل کاکہناتھاکہ اگر کوئی وکیل اپنے پلا ٹ پر گھر تعمیر کرنا چاہئے تو اسکو فوری قبضہ بھی دیاجائیگاجبکہ پلاٹوں کی بکنگ کی تاریخ میں بھی دس فروری تک توسیع کردی، بعدازیں سید حسن شاہ نے مہمان خصوصی شاہ فیصل اتمان خیل سمیت دیگر شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے لائرزسٹی پشاور میں ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کی یقینی دہانی کرائی ۔
پشاور سے مزید