• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا میں زیرحراست رہزن مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور( کرائم رپورٹر) متھرا میں مسلح افراد نے پولیس کی تحویل میں گرفتار رہزن کو گرفتار کر لیا ٗرہزنی کی وارداتوں میں چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گزشتہ روز تھانہ متھرا پولیس نے رہزنی کے مقدمات میں مطلوب ملزم بہلو ل کو گرفتار کر لیا تھا جس نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا تھا پولیس گرفتار ملزم کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لئے لے گئی تو اس دوران دو نقاب پولیس مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی موٹرسائیکل سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گرفتار ملزم بہلول جاں بحق ہو گیا اورپولیس محفوظ رہی ادھر تھانہ گلبہار کی حدود نشتر آباد رو ڈ پر رہزنوں نے موٹرسائیکل پر رائیڈنگ کرنے والے محمد فرقان سے موٹرسائیکل ٗتھانہ تہکال کی حدود میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ملاز آیاز سے موٹرسائیکل، موبائل اور بارہ ہزار روپے ٗفقیر آبا د میں کار سوار رہزنوں نے الطاف سے آئی فون ٗمحمد یونس سے موبائل اور 35ہزار روپے ٗفقیر آباد میں موٹرسائیکل سواررہزنوں نے وجاہت حسین سے اور پشتہ خرہ میں عبدالحمید سے موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔
پشاور سے مزید