• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد اور متنی میں 2 نوجوان قتل، علاقے میں خوف و ہراس

پشاور(کرائمرپورٹر) پشاور کے علاقے حیات آبادمیں مسلح افراد نے 19سالہ لڑکے جبکہ متنی میں 25سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔حیات آبادپولیس کے مطابق قتل کا واقعہ فیز 4 سیکٹر این 1میں پیش آیا جہاں 19سالہ احمد ولد نصراللہ سکنہ تیرائی اچینی پایان کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ نعش لاوارث ہے جسے نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ہے ۔ ادھر تھانہ متنی پولیس کو مدعی معین شاہ ولد سلیم خان ساکن ادیزئی نے بتایاکہ گزشتہ روز مسلح افراد نے اس کے 25سالہ بیٹے شاہ سوار کو فائرنگ کرکے قتل کیا ہے جس کی نعش ادایزئی میں اراضیات سے برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے دونوں کیسز میں جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں جبکہ نعشوں کو پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے مردہ خانہ منتقل کرکے نامعلوم مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید