• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمڑ میں فائرنگ سے بچی زخمی ٗ 4 دولہوں سمیت 19 افراد گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) ارمڑ میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے کم عمر لڑکی زخمی ہو گئی پولیس نے چار دولہوں سمیت 19افرا د کو گرفتار کر لیا ۔گزشتہ روز ارمڑ میں شاد ی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران محمد یونس کی بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دولہوں حماد ٗجوان ٗواجد اور امجد سمیت 19افراد کو گرفتار کر لیا اوران کے قبضے سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کر لی ٗدولہوں نے پہلی رات حوالات میں گزاری ۔
پشاور سے مزید