پشاور( کرائم رپورٹر)تھانہ چمکنی پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا ۔2دسمبر کو عبدالغفور سکنہ یکہ توت نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اپنے رشتہ دار دائود کے ہمراہ جمیل چوک آیا کسی سے بات کرنے کے بعد وہ رکشہ میں بیٹھ کرارمڑ روڈ گئے جہاں کھیتوں میں ان کے ساتھ موجود رکشہ ڈرائیور نے دائود کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرار ہو گیا تاہم خالی ہاتھ ہونے کی وجہ سے وہ کچھ نہیں کرسکا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کی تو مدعی نے پولیس کو بتایا کہ مقتول نے ذہنی مریض تھا اور وہ کال کرنے والے شخص نے اسے تعویذ دینے کے بہانے بلایا تھا پولیس نے سائنسی خطوط پر تفتیش کرکے مقتلو کی بیوی جو اس کی چچازاد بھی تھی سمیت متعدد افراد کو شامل تفتیش کیا اس دوران مقتول کی بیوی کے ساتھ مسلسل رابطے کرنے پر پولیس نے بلال نامی لڑکے کو گرفتار کر لیا اورا س کے ساتھ شواہد رکھ لئے تواس نے بتایا کہ چھ ماہ قبل چنگ چی رکشہ میں سفر کے دوران اسکی مقتول کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی اورانہوں نے ایک دوسرے کو موبائل نمبردئیے تھے جس کے بعد ان کی دوستی بنی اور انہوں نے دائود کو راستے سے ہٹاکر شادی کرنے کی منصوبہ بند ی کی اور وقوعہ سے چند روز قبل انہوں نے دائود کو ہٹانے کے لئے تعویذ گنڈے کے ذریعے اسے بلانے کی تیاری کی اوروقوعہ کے روز اسے وہاں کھیتوں میں بلا کر قتل کردیا پولیس نے ملزم بلال اورمقتول دائود کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا جنہوںنے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ٗ مقتول کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی ۔