پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے کام کرنے والے ادارے پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) میں گریڈ 18کے 4افسروں کوگریڈ19میں ترقی دے دی گئی ہے۔اس سلسلے میں جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرز انجینئر فواد احمد، انجینئر سید نبی، انجینئر جنید اقبال اور انجینئر محمد نبیل صمد کو ڈائریکٹرز کے عہدوں پرترقی دے دی گئی ہے۔ اسی طرح ایک دوسرے اعلامیے کے مطابق گریڈ16 کے کمپیوٹر آپریٹر فیاض گل کو گریڈ17میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرIT کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔