کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں بلوچستان ملازمین گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے صوبے کے ملازمین کے مطالبات حمایت ، جمہوری تحریک میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور ان کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان گرینڈ الائنس سے وابستہ تمام پروفیسرز ، آفیسرز اور دیگر ملازمین کے علم و دانش ، صلاحیتوں اور محنت سے صوبے کا تعلیمی و انتظامی نظام اور ڈھانچہ قائم ہے اور گرینڈ الائنس کے مطالبات برحق اور قانونی ہیں صوبائی حکومت ملازمین کے خلاف طاقت کے استعمال سے اجتناب برتے اور ان کے جائز مطالبات کو فوری تسلیم کرے۔