• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کی زونل منیجر گیس کمپنی سے ملاقات

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و ضلعی صدر کوئٹہ کوئٹہ غلام نبی مری ، پارٹی کے ضلعی کونسلران ملک نصیر احمد گرگناڑی اور ملک اللہ داد شاہوانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے زونل آفس سریاب میں نئے آفس انچارج خان محمد بلوچ سے ملاقات کرکے انہیں زونل منیجر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ، لوڈ شیڈنگ ، نئی لائنوں کی منظوری اور پی آر ایس کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں سریاب کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے اور بندش سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ سریاب میں ایسے علاقے بھی ہیں جو اب تک گیس لائین سے بھی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان علاقوں میں گیس پریشر کی کمی دور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ خان محمد بلوچ کی خدمات قابل ستائش ہیں امید ہے کہ وہ سریاب میں عوام کو گیس کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
کوئٹہ سے مزید