کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کا تندور، قصاب خانوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ خلاف ورزی پر 25 دکانداروں کو گرفتار کرکے 20 کو جیل منتقل کردیا ۔جبکہ 70 کلو گرام پلاسٹک تھیلے قبضے میں لے لئے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی ہدایت پر دیگر عملے کے ہمراہ سریاب، صدر، سٹی اور کچلاک میں تندور، قصاب خانوں اور ممنوعہ پلاسٹک تھیلوں کے خلاف کریک ڈاؤنکرتے ہوئے وزن میں کمی اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر 25 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 20 کو جیل بھیج دیا ۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ کسی کو من مانی کرنے نہیں دیا جائے گا، انتظامیہ نئے تجزیے کے بعد وزن اور قیمتوں کا تعین کرے گی۔ لیکن ڈبل روٹی پر کوئٹہ میں مکمل پابندی عائد ہے۔لہذا تمام دکاندار اور تندور مالکان ضلعی پرائس لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔