کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے حکومت بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم اور غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کسی صورت موثر حل نہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ماضی میں بھی بارہا دفعہ 144 نافذ کیا جاتا رہا لیکن اس سے نہ تو جرائم میں کمی آئی اور نہ ہی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی بلکہ اس کے برعکس عام شہری ، محنت کش اور غریب موٹر سائیکل سوار ہی اس کے منفی اثرات کا شکار بنتے رہے ہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے افراد اس طرح کے اقدامات سے کبھی متاثر نہیں ہوتے بلکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچ نکلتے ہیں اور عام شہری بلاجواز پابندیوں کی زد میں آتے ہیں ۔