کوئٹہ(خ ن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذیشان خان پانیزئی نے کہا ہے کہ سنوکر بلوچستان کا مقبول ترین کھیل ہے بلوچستان میں ٹینلٹ کی کوئی کمی نہیں اگر توجہ دی جائے تو یہاں سے عالمی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے انتہائی ضروری ہیں انہوں نے سنوکر کے کھیل کو فروغ دینے میں آل بلوچستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سنوکر کے فروغ کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی سنوکر کلب میں آل بلوچستان سنوکرکپ چیمپئن شپ کے اختتام پر بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ذیشان خان نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں سنوکر بلوچستان میں بہت مقبول ہے اگرمحکمہ کھیل کی جانب سےا س کھیل کی سرپرستی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بلوچستان سے عالمی سطح کے کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دیگر شعبوں کی طرح بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ اور ترقی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفرازبگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں تمام کھیلوں کو فروغ حاصل ہو رہا ہے بلوچستان کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے یاد رہے آل بلوچستا ن سنوکرکپ چمپئن شپ مقامی سنوکر کلب کوئٹہ میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں 140 کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ 22 دنوں تک جاری رہاجس کا فائنل مقامی سنوکر کلب میں کوئٹہ کے زیب خان اور عباس ہزارہ کے درمیان کھیلا گیا فائنل مقابلہ زیب خان نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا مہمان خصوصی ذیشان خان پانیزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پرآل بلوچستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موجود تھے۔