• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن درخواستوں کا سسٹم اوپن نہ ہونے پر محکمہ خزانہ کی وضاحت

کوئٹہ(خ ن)محکمہ خزانہ بلوچستان کے ترجمان نے آن لائن سسٹم سے متعلق سامنے آنے والی شکایات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خزانہ کو بعض امیدواروں کی جانب سے یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ آن لائن درخواستوں کا سسٹم بعض اوقات مکمل طور پر اوپن نہیں ہو رہا۔ترجمان نے وضاحت کی کہ محکمہ خزانہ میں چوبیس گھنٹے محکمہ جاتی امور کی انجام دہی، بیک وقت بڑی تعداد میں صارفین کی رسائی اور غیر معمولی ٹریفک کے باعث سسٹم پر دباؤ بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں بعض تکنیکی مسائل سامنے آئے ہیں اسسٹنٹ اکاونٹ آفیسر کے لئے مجوزہ فارم درست کام کررہا ہے تاہم اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی آسامی کا فارم ایک گھنٹے کے لئے ڈاؤن ہوتا ہے جس کہ درسگی چند ہی گھنٹے میں کردی جائے گی محکمہ خزانہ کا متعلقہ تکنیکی عملہ ان مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے اور سسٹم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ترجمان نے کہا کہ امیدواروں کی سہولت اور تکنیکی مسائل کے پیشِ نظر محکمہ خزانہ میں اسسٹنٹ کمپیوٹر آپریٹر اور جونیئر کلرک کی آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے تاکہ کوئی بھی اہل امیدوار درخواست جمع کرانے سے محروم نہ رہے انہوں نے تمام امیدواروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، تمام امیدواروں کی درخواستیں جمع ہوں گی اور آن لائن سسٹم میں درپیش عارضی رکاوٹیں مستقل نوعیت کی نہیں ہیں بلکہ انہیں جلد مکمل طور پر دور کر لیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید