کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نجی اسکول کی خاتون پرنسپل جاں بحق ہو گئی، تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانہ کی حدود کورنگی نمبر4میں تیز رفتاربس نے بے قابو ہوکر موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون 35سالہ سمیرا زوجہ آصف جاں بحق جبکہ اس کا خاوند آصف زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر متوفیہ کی میت اور زخمی شوہر کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کاکہنا ہےکہ حادثہ کے بعدحادثہ کا ذمہ دار بس ڈرائیور بس موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا، متوفیہ خاتون نجی اسکول میں پرنسپل تھی،حادثہ کی وجہ بنے والی بس خستہ حال اورنمبرپلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔