• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی،متعدد علاقوں میں پانی بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر نمبر دو گیٹ کے قریب24 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن پر پانی کا پریشر کم کر دیا گیا ہے، جبکہ لائن کی مرمت کے لیے ڈی واٹرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ڈی واٹرنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی مرمتی کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا، جو منگل تک مکمل کر لیا جائے گا مرمتی کام کے باعث گارڈن، اولڈ سٹی ایریا اور نشتر روڈ کے اطراف میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید