• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کا کارندہ ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بن قاسم پولیس نے ٹی ٹی پی کا کارندہ ظاہر کر کے بھتہ طلب کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بھتہ طلب کرنے سے متعلق مقدمہ FIR نمبر 10/2026 بجرم دفعات 7 ATA، 384، 385ت پ کے تحت پولیس اسٹیشن بن قاسم میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ مدعی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے کالز اور میسجز کے ذریعے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا اور ادا نہ کرنے کی صورت میں مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید