کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیپو سلطان روڈ پر واقع نجی ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپوسلطان روڈ پرواقع نجی ریسٹورنٹ کے کچن میں پیرکی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جسےعملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پرقابوپانے کی کوشش کی لیکن آگ کی شدت میں کمی نہیں آسکی اور ریسٹورنٹ میں دھواں بھرگیا اس دوران تمام عملے کو ریسٹورنٹ سے باہر نکال لیا گیا ریسٹورنٹ میں آگ کی اطلاع پر پولیس اور فلاحی تنظیموں کے نمائندے موقع پرپہنچ گئے اور کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا فائر بریگیڈ افسر محمد ظفر کے مطابق آگ کچن میں لگی اور ڈک سے پہلی منزل پر واقعے واش روم تک پہنچ گئی۔