کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں زیر سماعت پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں صحافی اسلم شاہ کی ضمانت پر پیر کوبھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔مدعی کی طرف سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی عدالت سے عدم حاضر رہے۔سائبر کرائم کا کوٹ محرر عدالت میں پیش ہوا ۔کورٹ محرر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ تفتیشی افسر چھٹی پر ہے، پولیس فائل اس کے پاس ہے، لہذا سماعت کو ملتوی کر دیا جائے، آئندہ سماعت پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر بھی پیش ہوں گے۔ عدالت نے سماعت 14جنوری تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر عدالت نے پولیس پیپرز بھی طلب کر لیے ہیں ۔صحافی اسلم شاہ کے خلاف واٹر کارپوریشن کے ایک افسر نے مقدمہ درج کروایا تھا۔ اسلم شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔