• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افیون کینیڈا اسمگلنگ کرنے کے مقدمے میں ملزم ناکافی شواہد پر بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ منشیات عدالت نے مشین میں افیون چھپا کر مبینہ طور پر کینیڈا اسمگلنگ کرنے کے مقدمے میں ملزم شہزاد کو ناکافی شواہد پر بری کردیا ۔مقدمے کے مطابق برآمد شدہ افیون رولنگ مل مشین کے خفیہ خانوں سے ملی تھی، مشین کینیڈا اسمگلنگ کیلئے تیار کی گئی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمہ شواہد سے ثابت نہیں ہوا کہ شہزاد ایکسپورٹ پراسیس میں شامل تھا، زیورات بنانے والا کاریگر اپنی ہی مشین میں منشیات چھپا نہیں سکتا۔ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے مشین مفرور ملزم علی کے آرڈر پر لاہور میں تیار کی تھی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید