• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این جی او کے دفترمیں نوجوان چوکیدار کی خودکشی

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں چوکیدار نے این جی او کے دفتر میں رپیٹر سے فائر کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ایدھی رضاکاروں کی مدد سے سول اسپتال منتقل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود ہیپی ہومز کے علاقے میں این جی او نئی زندگی میں چوکیدار کے طور پر کام کرنے والے 32سالہ منصف ولد دریاء خان لغاری کی کمرے سے جو اندر سے بند تھا، پیٹ میں گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید