کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی آرتھوپیڈک او پی ڈی میں ڈاکٹروں اور طلبہ تنظیم کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض عناصر کے جارحانہ رویے پر سیکیورٹی عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا جبکہ ایک فرد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسپتال کے نظم و ضبط، طبی عملے اور مریضوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔