کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے ماڑی پور میں کارروائی کے دوران مبینہ مقابلہ کے بعد 2 ملزمان کو ہلاک کردیا ،تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو پولیس کی جانب سے ماڑی پور کے علاقے بدہنی گوٹھ مروت کوچ اڈے کے قریب دوران ڈکیتی قتل کیس میں مطلوب ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی ،دوران کارروائی مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے تبادلہ کے دوران 2ملزمان ہلاک ہوگئے ،ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان نے بتایا ہےکہ مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد بلال اور نقاش کے نام سے ہوئی ہے،دونوں ہلاک ملزمان ایس آئی یو کو دوران ڈکیتی قتل کیس میں مطلوب تھے۔