کراچی (اسٹاف رپورٹر) درخشاں پولیس نے آٹو رکشہ گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان ایک آٹو رکشہ نمبر D-16-23478 میں سوار تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک عدد موبائل فون برآمد کیا جو تھانہ درخشاں میں درج مقدمہ FIR نمبر 22/2026 بجرم 382/34 PPC کی چھینی ہوئی (مسروقہ) جائیداد ہے۔گرفتار ملزمان میں لقمان خان ولد حکیم خان، شیروز ولد فیروز، ارباز خان ولد محمد ہاشم اور شاہد ولد عبدالرشید شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان آٹو رکشہ میں سفر کے دوران شہریوں کے ہاتھوں سے زبردستی موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران واردات میں استعمال ہونے والا آٹو رکشہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 550Cr.PC کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔