• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں یوم سیدنا امیر معاویہؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلسنّت و الجماعت کے زیر اہتمام ملک بھرمیں یوم سیدنا امیر معاویہؓ انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا، مقررین کے مطابق امیرمعاویہؓ نے 64لاکھ 65 ہزار مربع میل زمین پر خلافت کا نظا م قائم کیا۔ ان کی بہن حضرت ام حبیبہؓ نبی اکرم ﷺ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے انہوں نے اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں وہ19سال تک خلیفہ رہے ان خیالات کا اظہاراہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی، جنرل سیکریٹری اہلسنّت والجماعت علامہ تاج محمد حنفی، صدر اہلسنّت والجماعت گلگت بلستان مولانا محفوظ الحق، مولانا محی الدین شاہ، مولانا عبدالرافع شاہ، مولانا انس اعظم، ترجمان کراچی مولانا عمر معاویہ، مفتی سیف الرحمن عباسی، مولانا شکیل فاروقی، مولانا عادل عمر، قاری عبدالوہاب، مولانا حمید سعدی، کامران فاروقی، قاری عبدالشکورنے تبت سینٹرمیں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید