کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بالائی حصوں میں دھند اور موسم کی خرابی کے باعث پیر کو کراچی سے جانے والی متعدد ریل گاڑیاں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکارر ہیں۔محکمہ ریلوے کے اعلامیے کے مطابق17اپ ملت ایکسپریس شام5بجےکے بجائے 9گھنٹے 45منٹ تاخیر کے بعد رات 2:45 بجے روانہ ہوئی۔جب کہ 25اپ زکریا ایکسپریس شام 6:30کے بجائے 2گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8:30بجے،37اپ فرید ایکسپریس رات 7:30 کے بجائے 6 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کے بعد رات 2 بجے، 5 اپ گرین لائن رات 10کے بجائے 2گھنٹے 30 منٹ تاخیر کے بعد رات ڈیڑھ بجےروانہ ہوئی۔