کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادرپولیس نے مقابلے کے بعد مبینہ طور پر لیاری گینگ جمیل چھانگا گروپ کے بھتہ خور کو ہلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کھارادرپولیس کا اتواراورپیرکی درمیانی شب دوران پیٹرولنگ مبینہ طور پر لیاری گینگ وار کے کارندوں سےفائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت شاہزیب کے نام سے کی گئی۔