• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایوسی ایشن کی تقریب میں گولڈ میڈلسٹ قرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 2025ء کیلئے اسماعیلی ڈسٹرکٹ کے شاہین اسکاؤٹ ایشان فیصل، بوائے اسکاؤٹ آلیان عمران سندرانی جبکہ روور سیکشن میں کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کی خدیجہ سلطنت کو صدارتی گولڈ میڈلسٹ قرار دیا گیا مزید یہ کہ اسماعیلی ڈسٹرکٹ کے آیان ملک داودانی اور خیر پور ڈسٹرکٹ کے اظہار حسین کو چیف کمشنر ایوارڈ کیلئے کامیاب قرار دیا گیا یہ سلیکشن کیمپ 9جنوری سے 11 جنوری 2025ء تک گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر میں جاری رہا۔ تین روزہ کیمپ میں خیرپور ڈسٹرکٹ، اسماعیلی ڈسٹرکٹ اور کراچی اوپن ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے شاہین اسکاؤٹس، بوائے اسکاؤٹس اور روور اسکاؤٹس نے شرکت کی۔کیمپ کے چیئرمین یوتھ کمشنر سید حبیب الدین تھے جن کی زیر قیادت کیمپ کی تمام سرگرمیاں منظم انداز میں منعقد کی گئیں۔ ان کی معاونت لیڈر ٹرینر محمد صادق جعفری، وہاب جوکی، اسسنٹ لیڈر ٹرینر ذوالفقار حاکم علی ، سید طحہ میر، سید طلحہ میر، عظمیٰ وقار اور سیدہ انعم رضوی نے کی جنہوں نے تربیتی سیشنز، عملی سرگرمیوں اور نظم و ضبط کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔ کیمپ کے دوران اسکاؤٹس کی جسمانی فٹنس، عملی مہارتوں، قیادت، نظم و ضبط، اسکاؤٹنگ معلومات اور کردار سازی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید