کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں خودکشیوں کا رجحان بڑھنے لگا، شاہ فیصل کالونی 5 نمبر عباسہ مسجد الشفاء کلینک کے قریب سے 21 سالہ مریم تبسیم زوجہ احمد کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے بتایا ہے کہ متوفیہ شادی شدہ اور اسکا ایک بچہ بھی ہے، خاتون ایک کمرے کے مکان میں رہائش پزیر تھی، زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے خود کشی کرلی، رواں سال کے ابتدائی 12یوم کے دوران 3 خواتین سمیت 6 افراد پھندا لگا کر خودکشی کرچکے ہیں۔