کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں اور دبگر کارروائبوں میں 3 زخمی سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان کار اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے فلٹر پلانٹ کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد 40 سالہ نسیم ولد رفیق کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایم پی 5رائفل ، موبائل فون ، کیش رقم اور ایک کوسٹر برآمد کر لی ، قائدآباد پولیس نے مولا مدد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم 26 سالہ عطاء اللہ عرف مایا ولد شاہنواز کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پستول ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی ،ساتھی فرار ہوگیا ، پاکستان بازار پولیس نے اورنگی ٹاؤن تھورانی گوٹھ میں مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، شناخت 22 سالہ کبیر ولد کریم کے نام سے کی گئی ، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام سلیم ولد نسیم بتایا ، ملزمانسے دو پستولیں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی،اے وی ایل سی نے مبینہ طور پرکار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان شاہد علی محمد، رب نواز اور سمیر علی کو گرفتار کرکے کار برآمد کرلی جو عزیز اباد سے تین روز قبل چوری کی گئی تھی،جبکہ ملزم شاہد اور رب نواز کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل کلاکوٹ کی حدود سے چوری کی گئی تھی،عزیز بھٹی پولیس نے مفرور و انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرمنل شہزاد عرف لمبا ولد امام بخش کو گرفتار کرکے نائن ایم ایم پستول اور موبائل فون برآمد ہو کرلیا ۔