• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم خود فارم 47 کے جعلی نظام کی پیداوار ہے، پی ٹی آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری اور ایم این اے این اے ارسلان خالد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کے کراچی کے حقوق سے متعلق حالیہ بیانات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم خود فارم 47 کے جعلی نظام کی پیداوار ہے اسے کراچی کے حقوق پر بات کرنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، خالد مقبول صدیقی کو سب سے پہلے غلامی کے اس نظام سے خود کو آزاد کرنا ہوگا، جس کے سہارے وہ اقتدار میں ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی نے 8 فروری 2024 کے انتخابات میں ایم کیو ایم کو واضح طور پر مسترد کر دیا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ 11 جنوری 2026 کو کراچی نے عمران خان کے نمائندے کا تاریخی استقبال کر کے ایک بار پھر واضح پیغام دیا کہ یہ شہر حق، سچ اور عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ہے، ارسلان خالد نے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے 2022 میں نہ صرف کراچی کا ووٹ بیچا بلکہ ر جیم چینج کی سازش میں بھی کردار ادا کیا، جس کے ذریعے مہاجر عوام کے ساتھ ایک بار پھر غداری کی گئی، انھوں نےکہاکہ کراچی غلاموں کا نہیں بلکہ مزاحمت کرنے والوں کا شہر ہے اور عوام جعلی فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید