کراچی (اسٹاف رپورٹر)الفلاح کے علاقے ملیر صدیق گوٹھ میں فٹبال کھیلنے جانے والے نوجوانوں کو گراؤنڈ میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں 5سے 6نوجوان فٹبال گراؤنڈ کے باہر موجود دکھائی دیتے ہیں ،ایک نوجوان گراؤنڈ کا گیٹ کھول رہا ہے اسی دوران موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان موقع پر پہنچ جاتے ہیں ایک ملزم موٹر سائیکل سےاتر کرنوجوان پر اسلحہ تان لیتا ہے اور لوٹ مار شروع کردیتا ہے،مسلح ملزمان نوجوان سے موبائل فونز اورنقدی کے ساتھ موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرارہوجاتے ہیں، ایس ایچ او الفلاح راؤعمیر نے بتایا کہ ملیر صدیق گوٹھ فٹبال گراؤنڈ میں گزشتہ دو روز کے دوران ایسی کوئی واردات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کسی متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ کیا ہے ، نوجوان سے لوٹ مار کی ویڈیو پرانی ہے جس کی تصدیق کرائی جا رہی ہے۔