کراچی ( جنگ نیوز )کراچی ریسٹوریشن موومنٹ کے وفد کی چیئرمین اشرف جبار قریشی کے ہمراہ مہران ٹاؤن میں گٹر میں گرکر جان گنوانے والےدلبر کے والد اور اہل علاقہ سے ملاقات ، والد سے تعزیت کی ، وفد نے مرحوم کے والد اور اہل محلہ سے تعزیت کی ،علاقہ مکینوں نے وفد کو بتایا کہ ڈھکن رکھنے پر سیاسی پارٹیوں میں تنازع بھی ہوا، وفد کو اہل علاقہ نے جائے وقوع کا دورہ بھی کروایا، اشرف قریشی نے کہا کہ علاقے کی حالت تباہ حال، جا بجا سیوریج کا پانی جمع ، دیگر گٹر کھلے ہوئے ہیں جو پھر کسی سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں، اشرف جبار نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ کے آر ایم حصول انصاف کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، وفد میں فیصل علی بلوچ، ڈاکٹر سید علی سلمان ،طاہر مغل ، نور عالم و دیگر بھی شامل تھے۔