کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کےاسپیشل انوسٹی یونٹ نےچھاپہ مار کر مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے کی صورت میں کورنگی سیکٹر 28میں واقع فیکٹری کو نذرآتش کرنے کی دھمکی کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان اختیارچانڈیواوراقبال ابڑو کو گرفتار کر لیا ، مقدمہ کے مطابق شہزاد نامی شخص جو کمپنی میں ملازم تھا انتظامیہ نے اسے خراب کردار کے باعث نکال دیا تھانو جنوری کو صبح شہزاد اپنے دیگرساتھیوں اقبال ابڑو،سدھیر،اشفاق اوردیگر افراد کے ہمراہ فیکٹری آیا اور انتظامیہ کو دھمکی دی کہ اگر پہلے کی طرح لاکھوں روپے بھتہ نہ دیا تو فیکٹری کو آگ لگادیں گے،فیکٹری میں کسی کو آنے نہیں دیں گے ، ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان نےبتایا کہ نامزد ملزمان میں سے دو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہےتعلق ابتک کسی سیاسی جماعت سے سامنے نہیں آیا ، گرفتار ملزمان کا تعلق علاقائی بدمعاش گروہ سے ہے ۔