• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں اہلسنت کے تمام مکاتب کے درمیان اتحاد ناگزیر، علما

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور تنظیمات اہلسنت پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر پیرزادہ محمد امین،پیر آف مانکی شریف نے دارالعلوم مجددیہ نعیمیہ ملیر کا دورہ کرکے مفتی محمد جان نعیمی سے ملاقات اور ملک میں اہلسنت کو درپیش موجودہ حالات، دینی، فکری اور ملی چیلنجز،امت مسلمہ کو لاحق مسائل،اور ان کے حل کے لیے باہمی اتحاد،فکری ہم آہنگی اور مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو ہوئی ،رہنماؤں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ نازک حالات میں اہلسنت کے تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد و اتفاق اور باہمی مشاورت ناگزیر ہو چکی ہے،ملک میں امن و استحکام،مذہبی ہم آہنگی اور دینی اقدار کا موثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء و مشائخ کی مشترکہ کاوشیں امت کو درپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید