• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات و اسمگلنگ کے باعث معاشرے تباہ ہورہے ہیں، علامہ شبیر میثمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ منشیات، واسمگلنگ کے باعث معاشرے تباہ ہورہے ہیں،منشیات اور سمگلنگ دونوں ایسے عوامل ہیں جو نہ صرف آپس میں باہم ملے ہوئے بلکہ اس کے معاشرے پر براہ راست مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں، پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طورپر ابھرتا جارہاہے مگر اس جانب آج تک سنجیدہ طور پر غور نہیں کیاگیا کہ کس طر ح نئی نسل کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید