کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما 4 روزہ دورہ سندھ پر کراچی پہنچ گئے، آج سن جامشورو میں عوامی جلسے اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرینگے۔ تفصیلات قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان اور سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس ، ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی، سیکرٹری جنرل تحریک تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر اور وکیل عمران خان خالد یوسف چوہدری4 روزہ دورہ سندھ پر جمعےکو کراچی پہنچ گئے۔