• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ، شاپنگ پلازہ میں آگ، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 20زخمی ،5 کی حالت تشویشناک، متعدد افراد عمارت میں پھنس گئے۔ دھوئیں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائر بریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ 8 فائر ٹینڈرز، ایک اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں کئی افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، آگ شاپنگ پلازہ کے میز نائن فلور پر لگی، آگ نے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیااور دیکھتے ہی دیکھتےدوسری اور تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق عمارت میں گیس لیکیج کے بعد دھماکا بھی ہوا ۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں دکانوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔آتشزدگی کے باعث اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹریفک کو تبت چوک سے جوبلی کی طرف اور انکل سریا چوک سے ٹینکر چورنگی اور گارڈن چوک کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عامر، آصف اور فراز جبکہ زخمیوں میں 22 سالہ حمزہ ولد محمد علی ،18 سالہ جواد ولد جاوید عمر 18 سال،25 سالہ ایان ،20 سالہ عبداللہ ولد ظہیر،20 سالہ عثمان ولد اضغر علی ،47 سالہ فہد ولد حنیف ، 23 سالہ زین ولد عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔آخری اطلاعات تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا تھاتاہم فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے ۔ ۔قبل ازیں اردو بازار میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے بھاری مقدار میں لکٹری جل کر کوئلہ بن گئی،اردو بازار گلی تمبر 3میں واقع پلاٹ میں ہفتہ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی ،آگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچا اور آگ پر قابو پانے کے لئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا ،فائر بریگیڈ حکام نے فوری طور آپریشن کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، دریں اثناء بلدیہ یوسف گوٹھ میں 3گاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس فائرنگ بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے کے باعث متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے سیڑھیوں سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ۔

اہم خبریں سے مزید